Daily Roshni News

محمد شبیر مرزا نے مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران محمد جاوید عظیمی، محمد آفتاب سیفی اور ناصر بشیر کے اعزاز میں ناشتے کا شاندار اہتمام کیا۔۔۔۔

آسٹریا،یواین اوسے وابستہ  محمد شبیر مرزا نے مراقبہ ہال ہالینڈ

کے نگران محمد جاوید عظیمی، محمد آفتاب سیفی اور ناصر بشیر

کے اعزاز میں ناشتے کا شاندار اہتمام کیا۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) علمی، ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ اور آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیور انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر حاجی محمد جاویدعظیمی  آسٹریا کے نجی دورے پر ہیں۔

اپنے میزبان اول مراقبہ ہال آسٹریامحمد آفتاب سیفی عظیمی کے ہمراہ پاکستانی کمیونٹی کی معروف اور سرکردہ شخصیات کی جانب سے تقریبات اور دعوتوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ آج بروز ہفتہ 26اگست2023کو ویانا شہر کے قدیم رہائشی اوریو این او سے وابستہ محمد شبیر مرزا نے مہمان جاوید عظیمی ، محمد آفتاب سیفی عظیمی اور ناصر بشیر کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا۔ناشتے سے قبل اور اختتام پر روحانیت پر گفتگو کی گئی موجود تمام حضرات نے انسان کے ظاہری اور باطنی معاملات پر اپنی اپنی بساط کے مطابق اظہار خیال کیا۔ جاوید عظیمی نے اپنی گفتگو  میں کہا انسان اگر اپنی ظاہری اور باطنی معاملات میں توازن کرلے تو اس کی زندگی پُر سکون ہو جاتی ہے۔

جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ قورمہ ، بریانی اور دیگر ایشا،خوردونوش آپکی جسمانی غذا ہیں جبکہ اللہ کا ذکر روح کی غذا ہے جسم اور روح کی غذا میں بھی توازن قائم رکھنا بہت ضروری ہے ۔ اس سلسلے میں کئی مثالیں  پیش کیں۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید عظیمی نے مرشد  کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے قولِ زریں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  انسان کی زندگی میں تین زمانے ہیں ماضی ، حال اور مستقبل ۔ ان تینوں  زمانوں کو ہم مراقبہ کی مشق سے دیکھ سکتے ہیں ۔ مراقبہ کے دوران ہم ماضی میں باآسانی  سفر کر سکتے ہیں  یعنی اپنے گزرے ہوئے  واقعات کو فلم کی مانند چلتا  ہوا دیکھ  لیتے ہیں۔ حال میں تو ہم موجود ہیں  اس سے اچھی طر ح باخبر ہیں مگر مستقبل میں جھانکنا مشکل کام ہے لیکن اس کے باوجود  صاحب ِ بصیرت حضرات مستقبل کی خبریں بھی دے دیتے ہیں انسان مستقبل  کی بھی خبر دے دیتا ہے۔ محمد بشیر مرزا اور ناصر بشیر نے بھی اولیائے کرام کے بصیرت افروز اشعار پڑھے اور انسانی  روح  کی عمر پر روشنی ڈالی۔

محمد آفتاب سیفی  عظیمی نے اپنی گفتگوکے دوران ایک موقعہ پر کہا اصل انسان روح ہے زندگی میں کوئی عمل کیا جائے تو اس کا منبع روح  ہے۔ بھوک ،پیاس دیگر تقاضے اور اعمال روح کے تابےہیں۔ جاوید عظیمی نے آج کے میزبان محمد بشیرمرزا کا ناشتے پر مدعو کرنے پر شکر یہ ادا کیا اور ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading