Daily Roshni News

مخصوص نشستوں کا کیس: (ن) لیگ کے بعد پی پی نے بھی سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظر ثانی اپیل دائرکردی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی۔

پیپلز پارٹی نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئی ہیں۔

پیپلز پارٹی نے اپنی نظرثانی اپیل میں مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) مخصوص نشتوں فیصلہ پر نظر ثانی اپیل دائر کرچکی ہے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ

12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔

عدالت نے نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا ہے۔

Loading