ہالینڈ، مدثر حنیف کے محترم والد حاجی محمد حنیف مرحوم
کے لئے ایصال ثواب کی تقریب کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں
منعقد کی گئی، مختلف مکتبہ فکر کی نمایاں شخصیات کی شرکت ۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل رپورٹ ۔۔۔محمد جاوید عظیمی۔۔۔ عکاسی۔۔۔ میاں عمران ) دی بیگ کی جانی پہچانی کاروباری شخصیت مدثر حنیف کے والد محترم الحاج محمد حنیف جو عرصہ دراز سے ہالینڈ میں مقیم تھے وطن عزیز پاکستان عزیز و اقارب سے ملنے گئے گزشتہ ماہ رضائے الہی سے رحلت فرما گئے تھے ۔ گزشتہ روز بروز اتوار آٹھ ستمبر 2024 کو مرحوم کے صاحبزادے مدثر حنیف نے اپنے والد مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا انتظام و انصرام پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں کیا۔ فاتحہ خوانی کی اس تقریب میں ہالینڈ کے مختلف شہروں سے مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔مرحوم کی مغفرت ، بخشش بلند درجات کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات بھی پیش کیں ۔ یاد رہے فاتحہ خوانی کی اس تقریب کے انتظام و انصرام کرنے میں چوہدری محمد اقبال قاضیاں اور چوہدری اکرام الحق نے اہم کردار ادا کیا۔