Daily Roshni News

مراد سعید کی گرفتاری کیلئے خیبرپختو نخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔

مراد سعید کے پی، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرادسعید کی پنجاب اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع نہیں،ان کی سوات اور بٹ خیلہ میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ 

دوسری جانب چارسدہ میں پولیس نے  سابق صوبائی وزیرعارف احمدزئی کے گھر پرچھاپا مار البتہ سابق صوبائی وزیرگھر پر موجود نہیں تھے۔

تاہم تلاشی کے بعد پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔ 

Loading