Daily Roshni News

مرزا امجد بیگ نے اپنی رہائش گاہ پر بار بی کیو کا شاندار انتظام و انصرام کیا۔

دی ہیگ، مرزا امجد بیگ نے اپنی رہائش گاہ پر بار بی کیو

 کا شاندار انتظام و انصرام کیا ، روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ

 محمد جاوید عظیمی کی خصوصی شرکت۔۔۔

 ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – – – نمائندہ  خصو صی)دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت مرزا امجد بیگ نے گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 20 جولائی 2024 کو اپنی رہائش گاہ پر انتہائی نفیس انداز میں باربی کیو کا شاندار پر تکلف انتظام و انصرام کیا ۔مذکورہ بار بی کیو کی دعوت کے لئے معروف اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی کو فیملی کے ہمراہ خصوصی  طور پر مدعو کیا گیا۔ مدیر اعلیٰ اپنی اہلیہ کے ہمراہ امجد بیگ کی رہائش گاہ پہنچے تو میز بانوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ بار بی کیو کی تیاری کے دوران مہمانوں کی  گرم موسم  ہونے کے باعث میزبانوں نے اپنے نسخوں سے تیار کردہ مشروبات سے تواضع کی ۔ میزبان اور مہمان طویل دور اینے  تک آپس میں  متفرق موضوعات پر گفتگو کرتے رہے ، لیکن اس گفتگو کا محور اللہ تعالٰی کے احکامات اور تعلیمات  رسول محتشم ﷺپر صدق دل سے عمل پیرا ہونا تھا۔ بعد ازاں میزبانوں نے بڑی محبت اور اخلاص کے ساتھ مہمانوں کی خدمت میں لذیذ عمدہ  بار بی کیو  کی ڈش پیش کی جو بڑے ذوق  اور شوق سے تناول کی گئی بعد ازاں مغرب کی نماز ادا کی گئی اور پھر میزبانوں نے فروٹس کے ساتھ ساتھ کچھ وقفے سے گرین ٹی بھی پیش کی۔ اختتام سے قبل جاوید عظیمی اور ان کی اہلیہ نے میزبانوں کا صمیم  قلب سے شکریہ  ادا کرتے ہوئے  خیر و برکت اور صحت و تندرستی اور طویل زندگی کے لئے دعائیہ کلمات بھی  ادا کئے۔

Loading