Daily Roshni News

مرزا امجد بیگ کے صاحبزادے شیراز کی شادی کی تقریب دی ہیگ کے میرج ہال میں منعقد کی گئی۔

مرزا امجد بیگ کے صاحبزادے شیراز کی شادی کی

تقریب دی ہیگ کے میرج ہال میں منعقد کی گئی۔

پاکستانی  کمیونٹی کے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد میں شرکت ۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں بروز بدھ یکم مئی 2024کو دی ہیگ کے قدیم رہائشی مرزا امجد بیگ کے صاحبزادے شیراز کی شادی  کی خوشیوں بھری تقریب  مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی۔ اس پر مسرت تقریب میں UKاور ہالینڈ سے مہمانوں نے شرکت کرکے تقریب کی رونق کو دوبالا کردیا۔ مذکورہ تقریب میں معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی اور نمائندہ  چوہدری بنارس علی  نے بھی شرکت کی اور اس پر مسرت موقعہ پر دولہا کے والد اور میزبان اول مرزا امجد بیگ کو ان کے صاحبزادے کی شادی پر مبارکباد پیش کی۔ میزبان نے بھی جاوید عظیمی کا شرکت کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا  کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading