Daily Roshni News

مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب المعروف حضور ابا جی کو یوم ولادت پر مبارکباد پیش کرتے

مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب المعروف

حضور ابا جی کو یوم ولادت پر مبارکباد پیش کرتے

ہیں۔ محمد جاوید عظیمی اور آفتاب سیفی عظیمی۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سیدنا محم عظیم برخیا  المعروف حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے شاگرد ِرشید عصر حاضر کے معروف صوفی بزرگ کئی تالیفات کے مولف سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کا آج بروز منگل17اکتوبر2023کو97واں یوم ولادت ہے۔ اس پر مسرت موقعہ پر نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی اور کوآرڈینیٹر برائے مراقبہ ہال آسٹریا محمد آفتاب سیفی عظیمی مرشد کریم کو یوم ولادت پر صمیم قلب سے مبارک پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور بدست دعاہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم اور رسول محتشمﷺ کے صدقے سے ہمارے مرشدکریم کو صحت والی طویل زندگی عطا فرمائیں اور آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رہے ۔ آمین ثمہ آمین۔

Loading