Daily Roshni News

مسلمان سائنس ٹیکنالوجی میں کیوں پیچھے رہ گئے؟

مسلمان سائنس ٹیکنالوجی میں کیوں پیچھے رہ گئے؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )صلیبی جنگوں نے مسلمانوں اور یورپ کے عیسائیوں کو دونوں کو نقصان پہنچایا یورپ کے بادشاہ جاگیردار دیوالیہ ہو گئے لیکن یورپ نے ان جنگوں سے سیکھا مسلمانوں کے رہن سہن تہذیب و تمدن کو دیکھا حالانکہ اس زمانے میں مسلمان اپنا سنہری دور گزار چکے تھے لیکن پھر بھی بغداد علم و ادب کا مرکز تھا یورپ نے واپس جا کر تعلیم پر توجہ دی عربی کتابوں کے یورپ کی زبانوں میں تراجم ہوئے انہوں نے چرچ اور پادریوں کی طاقت کو گھٹانا شروع کر دیا اور یورپ آہستہ آہستہ آگے بڑھنے لگا

دوسری طرف عین اسی زمانے میں منگولوں کا طوفان ایسا اٹھا جس نے ہر طرف تباہی پھیلا دی انہوں نے بغداد جلا کر صدیوں کا علمی خزانہ دجلہ میں بہا دیا آگ لگا دی اور مسلمانوں پر منگول راج شروع ہو گیا حالانکہ بعد میں ایک منگول بادشاہ اور اس کی رعایا مسلمان بھی ہو گئی لیکن ان منگولوں کو تعلیم علم سائنس سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اس لئے علم سائنس پر کام رک گیا بعد میں انہی کی نسل سے امیر تیمور تھا جس نے لاکھوں مسلمان اپنی سلطنت وسیع کرنے کیلئے قتل کر دئیے پھر آگے چلتے ہیں انہی کی نسل سے ظہیر الدین بابر نے ہندوستان میں ابراہیم لودھی کو شکست دے کر مغل سلطنت کی بنیاد رکھی یہ بھی علم و سائنس سے دلچسپی نہیں رکھتے تھے

دوسری طرف سلطنت عثمانیہ کو دیکھیں تو ان کا سارا زور جنگ و جدل کئ طرف رہا سلطنت عثمانیہ اور مغل دونوں تقریباً ایک ہی دور کی سلطنتیں ہیں انہی کے زمانے میں چھاپہ خانہ وجود میں آیا یورپ میں دھڑا دھڑ کتابیں چھپنے لگیں لیکن مسلم دنیا میں وہی ہاتھ سے لکھائی کا کام ہوتا رہا یورپ جو پہلے ہی منگولوں کی مسلمان علاقوں پر حملوں کی وجہ سے ہوئی تباہی کی وجہ سے بہت آگے نکل چکا تھا وہ مذید آگے بڑھتا رہا

پھر جب 16 ویں صدی آتی ہے تو اسپین فرانس ہالینڈ جرمن برطانوی پرتگالی وغیرہ سائنس و ٹیکنالوجی کی برتری کے ساتھ اپنے بحری جہازوں میں نکلتے ہیں تو ان کا مقابلہ نہ تو سلطنت عثمانیہ کر سکی نہ مغل سلطنت جن کی نااہلی کا یہ عالم تھا کہ اتنے بڑے ہندوستان کے پاس نیوی Navy یعنی سمندری بحری فوج ہی نہیں تھی اور نہ ہی افریقی اور امریکی قومیں مقابلہ کر سکیں اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے اس وقت مسلمان کم از کم 300 سال پیچھے ہیں ۔

Loading