Daily Roshni News

مسلم بن عقیل شہید کا خط بنام امام حسین ؑ۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

مسلم بن عقیل شہید کا خط بنام امام حسین ؑ

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

دل ساتھ ہیں سب آپ کے شمشیریں نہیں ساتھ

اس معرکے میں لگتا ہے تقدیریں نہیں ساتھ

تا حد نظر بکھرے ہیں معضموں کے لاشے

تاریخ نے دیکھے نہ سُنے ایسے تماشے

یزداں نے اپنے ہاتھوں پیکر جو تراشے

اب اُن کے حسیں چہروں کی تصویریں نہیں ساتھ

مشکل میں گھرا ابن علی کا ہے سفینہ

پامال ہوئی حُرمت ناموس  مدینہ

اب روتی نہیں پیاس کی شدت سے سکینہ

اب بازوئے حیدر کی وہ تسخیریں نہیں ساتھ

 اب روبہ ترنم نہیں اصغر کے ترانے

 اب شانہ بشانہ نہیں عباس کے شانے

 تقدیر نے لکھے ہیں عجب خونی فسانے

اب عون و محمد کی وہ تکبیریں نہیں ساتھ

مٹی میں ملیں آل محمدﷺ کی ردائیں

 کیسی چلیں ظلم یزیدی کی ہوائیں

پابند سلاسل ہوئیں شبیر کی مائیں

اب چادر زینب کی وہ تو قیریں نہیں ساتھ

Loading