Daily Roshni News

مسلم رہنماؤں سے ملاقات کامیاب رہی: ٹرمپ کی اسلامی مملکت کے سربراہان سے ملاقات کے بعد گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیویارک میں اسلامی ملکوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی، تقریباً 50 منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت  ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن،   قطر  اور  انڈونیشیا کے سربراہان شریک ہوئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور  مسلم رہنما ملاقات کے بعد ہال سے باہر نکلے تو بات کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے  تاہم کچھ دیر  بعد امریکی صدر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مسلم رہنماؤں سے ملاقات کو  انتہائی کامیاب قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کے بارے میں انکی عظیم رہنماؤں کے ساتھ یہ بہت اچھی اور کامیاب ملاقات رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے علاوہ تمام بڑے پلئیرز سے انکی یہ ملاقات بہت کامیاب رہی،  اسرائیلی رہنما سے بھی انکی ملاقات ہوگی اور  میرے خیال میں ہم غزہ کے لیے کچھ اقدام کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب  ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی صدر ٹرمپ کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات کو  بہت مفید قرار  دیا۔

میٹنگ کے آغاز پر   ا

Loading