Daily Roshni News

مسکرائیں کیا پتہ کل دانت ہو نہ ہو

مسکرائیں کیا پتہ کل دانت ہو نہ ہو

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کالج اور یونیورسٹی تک دونوں کی محبت پروان چڑھتی رہی مگر پھر اچانک رستے جدا ہوگئے

کالج ری یونین کی تقریب میں اچانک دونوں ملے ۔ بات چیت میں پتا چلا کہ خاتون 4 سال پہلے 65 سال کی عمر میں بیوہ ہوئی تھیں۔

 جب کہ موصوف خود بھی 70 سال کی عمر میں 5 سال پہلے ہی رنڈوے ہوئے تھے۔

 موقع غنیمت جان کر صاحب نے پوچھا: “کیا آپ مجھ سے شادی کر سکتی ہیں ؟”

خاتون نے کچھ لمحے توقّف کے بعد ہاں کر دی۔

دو دن گزر گئے تو صاحب کو خیال آیا کہ میں نے تقریب میں شادی کا پوچھا تھا – تو پتہ نہیں خاتون نے ہاں کہا تھا یا ناں؟

کافی دیر تک یاد نہ آنے پر خاتون کو فون کیا اور شرماتے جھجھکتے  پوچھا: میں نے آپ کو شادی کا پروپوزل دیا تھا مگر اس عمر میں یاداشت چلی گئی ہے اور کچھ یاد نہیں آ رہا کہ آپ نے ہاں کہا تھا یا ناں؟

خاتون نے قہقہہ لگاتے ہوئے خوشی سے کہا: ۔۔ “ہاں ہاں، “ہاں” کہا تھا۔ ۔ ۔ اور یقین مانیے میں بھی دو دن سے سوچ رہی ہوں مجھے پروپوز کس نے کیا تھا؟😅😅

مسکرائیں کیا پتہ کل دانت ہو نہ ہو

Loading