معدے، مثانے اور جگر کی گرمی کا علاج ۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آلو بخارا کو 7 دن استعمال کریں اور دواؤں کے ہزاروں روپے بچائیں ۔معدے، مثانے اور جگر کی گرمی جیسے مسائل صرف مردوں کو ہی نہیں بلکہ عورتوں کو بھی درپیش ہوتے ہیں۔ جس سے ہاتھ اور پاؤں کی تلوے جلنے لگتے ہیں، دل گھبراتا ہے اور ایسے محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے سر پر وزن رکھ دیا ہو اور مزاج چڑچڑا ہو جاتا ہے، یہ سب اس وقت ہوتا ہے جب خون میں اس ایک چیز کی تھوڑی سی زیادتی ہو جاتی ہے جسے طبی زبان میں “صفرا” کہتے ہیں۔
جسم میں سے یہ صفراوی مادہ خارج کرنے کے لیے قدرت نے آپ کو ایک ایسا تحفہ دیا ہے جو لاکھوں نہیں چند روپوں میں مل جاتا ہے،
معدے، مثانے اور جگر کی گرمی کا علاج:-
اسکے لیئے آپ کو آلو بخارے اور املی لینی ہے، پر اس کو استعمال کیسے کرنا ہے وہ جان لیں۔
۔ آپ نے آلو بخارے کے 7 دانے اور املی کے 5 دانے لینے ہیں اور پھر اگر ہو سکے تو مٹی کے برتن میں یا پھر شیشے کے گلاس میں ڈال کر پانی ملا کر رات کو بھگو دیں۔
۔ کچی مٹی کے برتن سے اثر 10 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے ، اس لیے کوشش کریں کہ مٹی کا برتن ملے، اس کو کسی دھات کے برتن میں نہیں بھگونا کیونکہ بجائے فائدے کے نقصان ہوگا۔
۔ صبح ہاتھ سے اچھی طرح مسل کر ان کی گھٹلیاں نکال دیں اور اس میں حسب ذائقہ میٹھاس ملا کر نہار پیٹ پی لیں، اگر آپ میٹھا نہیں ملانا چاہتے تو اس میں کالا نمک یا سفید نمک بھی ملا سکتے ہیں۔
۔ 7 دن تک مسلسل استعمال کریں ، ان شاءاللہ جسم میں ٹھنڈک پڑ جائے گی۔ یہ نسخہ انتہائی سادہ اور صدیوں سے آزمودہ ہے، یہ خون میں صفرا کو نارمل کرتا ہے اور جگر، معدے اور مثانے کی گرمی ٹھیک کرتا ہے۔۔