Daily Roshni News

معروف تاجر فضل محمود اپنی فیملی کے ہمراہ 13جون کو حج کی سعادت کے لئے ایمسٹرڈیم سے روانہ ہوں گے۔

معروف تاجر فضل محمود اپنی فیملی کے ہمراہ

13جون کو حج کی سعادت کے لئے ایمسٹرڈیم سے روانہ ہوں گے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) مسلمان دنیا کے کسی بھی ملک میں آبا دہوں ،جب حج  کا مبارک مہینہ آتا ہے تو ہر مسلمان کا دل حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس کا سفر کرنے کو تڑپ جاتا ہے۔ جن مسلمان خواتین و حضرات کا وہاں سے بلاوا آجائے تو پھر محبت و عقیدت اور ذوق و شوق کے ساتھ مقدس سفر کے لئے تیاریاں شروع کر دیتے ہیں۔ نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ کے قدیم رہائشی متحرک و معروف تاجر فضل محمود اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل  کرنے کے لئے بروز منگل 13جون 2023کو ایمسٹرڈیم سے حجاز مقدس روانہ  ہوں گے۔ مکہ مکرم میں حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد یہ قافلہ خاتم الانبیاء سید المرسلین محمد مصطفےٰﷺ کے روضہ انور پر حاضری پیش کرنے مدینہ منورہ روانہ ہو گا۔

Loading