ہالینڈ، معروف تاجر مہر وقاص کے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے
پر روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون
صمیم قلب سے مبارکباد اور دعائیہ کلمات۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) ایمسٹر ڈیم کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت مہر وقاص نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔ اس پُر مسرت موقعہ پر اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کر کے عمرہ کی سعادت اور اعزاز حاصل کر نے پر مہر وقاص کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی اور ان کے اہل خانہ کے لئےصحت و تندرستی اور زندگی میں خیر و برکت کی بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات بھی پیش کیں۔
جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ آپ نے حجاز مقدس میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران مجھے دعاؤں میں یاد رکھا جس کے لئے میں آپ کا بے حد ممنون ہوں ۔ مہر وقاص نے اسے اپنی گفتگو کے دوران مکہ اور مدینہ کی فضاؤں میں گزارے گئے لمحات کو بہت خوبصورت انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ریاض الجنہ میں نوافل پڑھنے کا موقعہ میسر آیا اور میں نے منبر رسول ﷺ کے قریب بیٹھ کر وقت گزارا یہ لمحات میرے لئے میری زندگی کا اثاثہ ہیں ۔ مہر وقاص نے اپنی والہانہ محبت سے معمور گفتگو میں مزید بتایا کہ میں نے رسول محتشم ﷺ کی محبت اور عقیدت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے صاحبزادے کے ہمراہ ریاض الجنہ میں ناقابل فراموش وقت گزارا ۔
میں نے اپنے صاحبزادے کو مسجد نبویﷺ کے امام سے بھی ملوایا ۔ اس روحانی پر کیف فضا میں قلبی سکون سے مالا مال ہوا جبکہ روح کی بالیدگی بھی ہوئی۔ جاوید عظیمی نے ہمہ تن گوش ہو کر سماعت کیا اور کہا کہ یہ آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی خوش قسمتی ہے اور آپ سب پر اللہ تعالٰی کا احسان جمیل ہوا ہے گفتگو کے اختتام پر مہر وقاص نے مبارکباد اور دعائیہ کلمات کے لئے جاوید عظیمی کا تہہ دل سےشکریہ ادا کیا ۔
![]()










