Daily Roshni News

معروف تاجر میاں عاصم کا محبوب دوستوںکے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ۔۔۔

معروف تاجر میاں عاصم کا محبوب دوستوں

کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوزانٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی۔۔۔عکاسی۔۔۔عمران علی) دی ہیگ کے معروف متحرک تاجر اور سماجی شخصیت میاں عاصم محمود نے اپنے قریبی اور محبوب دوستوں کے اعزاز میں اپنے خوبصورت دفتر میں بروز ہفتہ27مئی2023 کو پر تکلف عشائیہ کا انتظام و انصرام کیا۔مذکورہ عشائیے میں پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے موجودہ صدر چوہدری محمد اقبال قاضیاں،مرکز کے خطیب و امام علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی، آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی ،چوہدری علی اعجاز،میاں عمران،چوہدری خالد،چوہدری بشارت،چوہدری محمد نواز، عمران علی،یاسین بٹ، مجتبےٰ خادم حسین بٹ اور دیگر احباب نے محبت سے شرکت کی، میزبان اول میاں عاصم محمود نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرنے کے بعد ان کی خدمت کا آغاز ٹھنڈے میٹھے مشربات سے کیا

تمام معزز مہمانوں کی آمد مکمل ہو جانے کے بعد اپنے قریبی ساتھیوں چوہدری اعجاز اور میاں عمران کی محنت شاقہ اور انتہائی ہنر مندی سے لذت کام دہن کے سلسلے میں تیارکردہ لذیذ عمدہ پاکستانی فرائی گوشت اورگرما گرم نان مہمانوں کی خدمت میں پیش کئے، تمام مہمانوں نے کھانے کی لذت سے استعفادہ کرتے ہوئے سیر ہو کر کھانا تناول کیا  اور کھانا تیار کرنے  والے ساتھیوں کے لئے تعریفی کلمات بھی ادا کئے۔

کھانے کے بعد مہانوں کی تواضع گرما گرم پاکستانی کڑک چائے،لڈو،برفی اور جلیبیوں سے کی گئی۔عشائیے کے اختتام پر علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے اجتماعی دعا میں میزبان اول کے لئے خیروبرکت ،صحت و تندرستی زندگی اور کاروبار میں برکت وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں خصوصی مناجات پیش کیں۔

آخر میں میزبان اول میاں عاصم محمود نے معزز مہمانوں کا ان کی شرکت پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور دعائیہ

کلمات بھی ادا کئے۔

Loading