ہالینڈ، معروف شاعر ناصر نظامی کی دی ہیگ آمد
روشنی نیوز کے مدیر اعلی جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات،
علم و ادب اور روحانی علوم کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم قدیم رہائشی ، علمی ، ادبی حلقوں میں خاص نمایاں مقام رکھنے والے معروف شاعر ناصر نظامی کی بروز جمعرات 28 اگست 2025دی ہیگ آمد اخبار روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی و چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات۔ایک طویل عرصہ بعد ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے خوشی و مسرت کا برملا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کی خیر و عافیت سے آگا ہی حاصل کی ۔ متذکرہ طویل دورانیے کی ملاقات ایک علمی، ادبی اور روحانی نشست کی صورت اختیار کرگئی۔ شاعر ناصر نظامی نے گفتگو کے دوران ایک موقعہ پر اپنی تالیف یادوں کی بارش سے متعلق بتلایا کہ اس کتاب کو پہلی بار 1999 میں پاکستان سے شائع کیا گیا ۔باذوق خواتین و حضرات نے اسے بہت سر اہا ۔
ناصرنظامی نےاپنی گفتگو کے دوران جاوید عظیمی کی علمی ، ادبی اور روحانی خدمات کو بے حد سراہتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش کیا ۔
یاد رہے ناصر نظامی کی شاعری باقاعدگی سے اخبارروشنی نیوز کی اشاعت میں روزانہ کی بنیاد پر شائع کی جاتی ہے۔
ملاقات کے اختتام پر جاوید عظیمی اور ناصر نظامی نے ایک دوسرے کا ملاقات کے لئے وقت دینے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔
قبل ازیں شاعر ناصر نظامی نے سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ میں متعین سفیر پاکستان سید حیدر شاہ سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سفیر پاکستان کواپنی کتاب یادوں کی بارش بھی پیش کی ۔ محترم سفیر نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔