ہالینڈ، دی ہیگ کی معروف شخصیت حاجی چوہدری نواز کی
آنکھ کا کامیاب آپریشن روشنی نیوز ٹیم کے جاوید عظیمی
میاں عاصم ، چوہدری اقبال ، میاں عمران، چوہدری الیاس،
میاں آفتاب اور چوہدری اصغر کی وفد کی صورت میں عیادت۔
ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی )دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت حاجی چوہدری نواز کا گزشتہ دنوں دائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن ہوا ۔ اس آپریشن کے بعد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق آرام کر رہے ہیں۔ بروز ہفتہ 13 دسمبر 2025 کو ہفتہ واربیٹھک کو ملتوی کر کے فرینڈز آف روشتی فورم کی ٹیم جاوید عظیمی، میاں عاصم ، چوہدری اقبال، میان عمران ،چوہدری الیاس، میاں آفتاب اور چوہدری اصغر وفد کی صورت میں چوہدری نواز کی رہائش گاہ پہنچے اور خوبصورت پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے فرداً فرداً ان کی عیادت کرتے ہوئے ان کی مکمل صحتیابی کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔تمام حضرات نے تکلفات سے گریز کی التماس کی مگر چوہدری نواز نے اس کے با وجود مہمان نوازی کی اعلیٰ اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے۔ لذت کام و دہن سلسلے میں انواع و اقسام کی خورد و نوش کی اشیاء سے تواضع کی۔ چوہدری نواز نے فرینڈز آف روشنی فورم نیدرلینڈز کی ٹیم کا عیادت کرنے پر صمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
![]()










