Daily Roshni News

معروف عالم دین علامہ افتخار علی چشتی نماز ِ جمعہ کی امامت کرائیں گے۔۔۔

معروف عالم دین علامہ افتخار علی چشتی

18اگست 2023کو الکرم مسجد ایمسٹرڈیم میں

نماز ِ جمعہ کی امامت کرائیں گے۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)اللہ تعالیٰ کی آخری آفاقی  مقدس کتاب قرآن مجید جو رسول محتشم ﷺ کے سینہ انور پر اتاری  گئی، اس مقدس کتاب میں اللہ تعالیٰ نے جمعہ کے دن کو دنوں کا سردار قرار دے کر اس کی اہمیت کو اجاگر کر دیا۔تمام مسلمان جمعتہ المبارک کی نماز کا خصوصی اہتمام کرتے  ہیں اور اس روز مساجد اور اسلامی مراکز میں جاکر نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں، جس کے باعث مساجد اور اسلامی مراکز کی رونقوں میں بھی اضافہ  ہو جاتا ہے۔ معروف عالم دین علامہ افتخار علی چشتی الکرم مسجد ایمسٹرڈیم میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے جبکہ نماز سے قبل اردو اور ولندیزی (ڈچ) زبان میں خصوصی عنوان پر خطاب بھی فرمائیں گے۔ پاکستان کمیونٹی کے حضرات سے گزارش ہے کہ شرکت فرما کر نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ علمی  گفتگو سے بھی مستفید ہوں ۔

مزید معلومات :0031630480376

Loading