Daily Roshni News

معروف پاکستانی فلمی اداکار ندیم آج اپنی منارہے ہیں۔

معروف پاکستانی فلمی اداکار ندیم

آج 19 جولائی 2023 کو اپنی 82 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پاکستان فلم انڈسٹری میں اداکاری کا ٹرینڈ سیٹ کرنے والے ناموراداکار ندیم بیگ آج اپنی 82 ویں سالگرہ منارہے ہیں ۔اداکار ندیم19 جولائی1941 ء کو آندھرا پردیش کے شہر وجے واڑا میں پیدا ہوئے جن کا حقیقی نام نذیر بیگ ہے۔

ندیم فلم انڈسٹری میں گلوکار بننے کیلئے آئے تھے ، گلوکار تو نہ بن سکے تاہم فلم انڈسٹری کے بہترین اداکار بننے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے فلم ’’چکوری‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا یہاں سے ان کی کامیاب فنی زندگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔انہوں نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور کئی طرح کے کردار کئے۔1974ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’آئینہ‘‘ ندیم کے کیریئر کی کامیاب ترین فلم تھی جس نے کراچی سرکٹ میں چار سو ایک ہفتے نمائش کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا۔ان کی لازوال اور سپرہٹ فلموں کی فہرست میں ’’اناڑی، پہچان، لاجواب اور قربانی، دہلیز، سہرے کے پھول، جب جب پھول کھلے، زندگی اور بھول سمیت دیگر یادگار فلمیں شامل ہیں

Loading