Daily Roshni News

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کا وحشیانہ فوجی آپریشن ختم، ہرطرف تباہی کے مناظر

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں وحشیانہ حملوں اور بم باری کے دو روز بعد اسرائیل کا بڑا فوجی آپریشن ختم، جنین میں ہرطرف تباہی کے مناظرپھیلے ہوئے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں تباہ عمارتیں اور گاڑیاں، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کی روداد سنا رہی ہیں۔

اسرائیل افواج نے مغربی کنارے میں بمباری اور ڈرون حملے کئے، بلڈوزر سے مکانات گرا کر تباہی پھیلا دی جس سے 3 ہزار  افراد بے گھر ہو گئے،اسرائیلی افواج نے مساجد کے دروازوں پر بھی ملبہ ڈال دیا۔

جنین کے رہائشیوں کا کہناہےکہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا، حملوں میں 12 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حالیہ آپریشن پر اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، اسرائیل پر زور دیا ہے کہ جنین میں فلسطینی شہریوں کیلئے بنیادی ڈھانچے کو بحال کرے۔

Loading