Daily Roshni News

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی پُرتشدد کارروائی میں کشمیری نوجوانوں کو شہیدکیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں ایک مکان کو بھی تباہ کر دیا، قابض بھارتی فورسز کی جانب سے پلواما کے علاقے نہامہ میں گھر گھر تلاشی جاری ہے۔

Loading