Daily Roshni News

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 12 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کے مطابق  چار اگست تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 33 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 اگست کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 12.46کروڑ  ڈالر کم ہوئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11.04 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.42 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.29 ارب ڈالر رہے۔

Loading