Daily Roshni News

ملکی وے کہکشاں کے متعلق دلچسپ انکشاف

ملکی وے کہکشاں کے متعلق دلچسپ انکشاف :۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل )بیجنگ :۔ چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم پر Apogee نئیر انفراریڈ اسٹیلر اسپیکٹرو اسکوپک ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف ہوا ہے۔ کہ ملکی وے کہکشاں ہمارے گزشتہ فہم سے زیادہ وسیع ہے۔

نئی تحقیق میں محققین کے سامنے یہ بات آئی ہے کہ ملکی وے کا نصف نوری ریڈیس تقریبا 19 ہزار نوری سال ہے۔ جو گزشتہ فاصلے سے تقریبا دگنا زیادہ ہے۔

یہ ریڈیس تقریبا اسی کیمیت کی مقامی قرصی کہکشاؤں سے مطابقت رکھتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی وے اپنے سائز کے لحاظ سے ایک عام قرصی کہکشاں ہے۔

Loading