Daily Roshni News

ملک محمد سلیم زوترمیر والے کے ماموں زاد بھائی کی فاتحہ خوانی

ہالینڈ، ملک محمد سلیم زوترمیر والے کے ماموں زاد بھائی

ملک غلام مر تضےٰمرحوم  کی روح کو ایصال ثواب کے لئے

!!دی ہیگ کی متحرک اور نمایاں شخصیات کی فاتحہ خوانی ۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشل – – – نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں ہالینڈ کے شہر زوترمیر کے قدیم رہائشی اور صحافت کے میدان میں مستند فوٹو گرافر ملک محمد سلیم کے ماموں زاد بھائی ملک  غلام مر تضےٰ طویل علالت  کے بعد کامونکے پاکستان میں رحلت فرما گئے ۔ گزشتہ  روز بروزجمعتہ المبارک 21 جون 2024 کو دی ہیگ کی معروف اورنمایاں شخصیات ڈیلی روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی، ایم ڈی میاں عاصم محمود، میاں عمران، چوہدری محمد اقبال قاضیاں، چوہدری محمد الیاس ، میاں آفتاب اور چوہدری علی اعجاز نے ملک سلیم کی رہائش گاہ حاضر ہو کر

ان کے ماموں زاد بھائی ملک غلام مرتضےٰ  مرحوم کی روح کو ایصال ثواب  نذر کرنے کے لئے فاتحہ خوانی کے ساتھ لواحقین کے صبر جمیل کے لئےاللہ تعالٰی کے حضور خصوصی مناجات پیش کیں ۔

ملک محمد سلیم نے تمام شخصیات کا ان کی آمد اور تعزیت کرنے پر صمیم   قلب   سے شکریہ ادا کرتے ہوئے۔ ان کے حق میں دعائیں بھی کیں ۔۔

Loading