Daily Roshni News

ملک مسعود کی صاحبزادی بیرسٹر بن گئیں۔۔۔

غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود کی صاحبزادی

 ملک عزیز الرحمنٰ مرحوم کی پوتی اور حاجی محمد الیاس کی نواسی

تحریم مسعود بیرسٹر بن گئیں۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی )معروف متحرک،ممتاز سماجی رہنما اور غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی کی صاحبزادی ملک عزیز الرحمنٰ کی پوتی اور حاجی محمد الیاس کی نواسی تحریم مسعود اپنی شبانہ روز محنت شاقہ،لگن اور شعوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بیرسٹر بن گئیں ۔ تحریم مسعود نے اس سے قبل بھی  یونیورسٹی آف لا برطانیہ سے قانون کا امتحان امتیازی نمبروں میں پاس کر کے ڈگری حاصل کی۔

تحریم  مسعود  نے وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کرنے اور اس کا سوفٹ امیج مزید نمایاں کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ہمارے یہ پاکستانی نوجوان بچے نہ صرف ہم سب پاکستانیوں کے لئے فخر بلکہ فخر پاکستان ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں اور ترقیاں عطا فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین۔

Loading