Daily Roshni News

ملک مسعود کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب تقریب غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں ہوگی۔

ملک مسعود کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب
تقریب 13 جولائی کو غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں ہوگی۔
علامہ عرفان علی بخاری( یو ایس اے) خصوصی خطاب فرمائیں گے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل — جاوید عظیمی)والدین حیات ہوں۔یا اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہوں فرمانبردار اولاد دونوں صورتوں میں والدین کی خدمت میں مصروف رہتی ہے۔ مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے متحرک عہدیدار اور سماجی رہنما ملک مسعود الرحمن کمیامی ہر سال اپنے والدین مرحومین کی روحوں کو ایصال ثواب نذر کرنےکے لئےخصوصی تقریب کا ہے- انعقاد کرتے ہیں۔امسال محفل ذکر حسیؓن کے عنوان سے بروز ہفتہ13جولائی 2024 کو منعقد ہونے والی با برکت تقریب کے زیر سایہ ملک مسعود کی والدہ مرحومہ کے لئے سالانہ ختم شریف بھی پڑھا جائے گا جبکہ محفل ذکر حسین کی تقریب سے علامہ عرفان علی بخاری یو ایس اےوالے خصوصی خطاب فرمائیں گے ، جبکہ متذکرہ تقریب کی صدارت غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم کے امام وخطیب علامہ حافظ محمد عمران قادری جیلانی کریں گے پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر حسینی سے کی جائے گی ، کمیونٹی کے حضرات سے التماس ہے کہ یہ خصوصی تقریب شام ساڑھے چھ سے ساڑھے سات بجے تک ہوگی لہذا وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading