Daily Roshni News

ملک میں کچھ بڑا ہونیوالا، کوئی بات نہیں کرنا چاہتا تو میں بھی نہیں کروں گا: عمران خان

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے لاہور میں زمان پارک آپریشن کے دوران پیٹرول بم پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔

اڈیالا جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ 9 مئی کے دن آپ کے لوگوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیکھے گئے۔ اس پر عمران خان نے اعتراف کیا کہ پیٹرول بم ہم نے زمان پاک لاہور میں استعمال کیے تھے اور کہیں نہیں۔

صحافی  نے مزید سوال کیا کہ ویڈیوز موجود ہیں مقامی عہدیدار پیٹرول بم حساس عمارتوں پر  پھینک رہے تھے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تنظیمی عہدیدار  پیٹرول بم پھینکنے میں ملوث ہے تو کڑی سزا دی جائے۔

9 مئی سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیوز نکالیں اور دیکھیں اس میں کون لوگ ہیں؟ آئی ایس پی آر نے کہا مافیا پیسے خرچ کرکے پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں، آپ نے ہمیں نواز شریف اور زرداری کی کرپشن کی کہانیاں سنائیں، اب الیکشن میں دھاندلی کر کے انہی لوگوں کو مسلط کیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ فوج قومی ادارہ ہے اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، بنگلادیشں سے برے حالات پاکستان میں ہیں، حسینہ واجد کے واقعے کے بعد مجھے لگ رہا ہے ملک میں کچھ بڑا ہونے والا ہے، میں ملک کی خاطر بات کرنے کو تیار ہوں، کوئی اگر بات نہیں کرنا چاہتا تو نہ کریں میں بھی نہیں کروں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ہمارے 16 لوگ شہید ہوئے۔ اس پر صحافی نے سوال کیا کہ اگرآپ کے 16 لوگ شہید ہوئے تو پی ٹی آئی نے نام کیوں جاری نہیں کیے؟ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ اس حوالے سے کوئی بات نہ کریں۔

صحافی نے مزید سوال کیا کہ کیا شیخ مجیب الرحمان اب بھی آپ کے ہیرو ہیں؟ عمران خان کا کہنا تھاکہ شیخ مجیب الرحمان سے متعلق جو بات کی وہ حمود الرحمان کمیشن کی فائنڈنگزتھیں، میری نہیں، حسینہ واجد فرار ہوئی، خدشہ ہے نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف فرار نہ ہو جائیں۔

انہوں نے کہاکہ مطالبہ ہے مجھ سمیت نواز شریف، شہبازشریف، آصف زرداری، محسن نقوی کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے۔

اُن سے سوال کیا گیاکہ شہباز گل، مراد سعید، قاسم سوری، فرح گوگی،احسن جمیل گجر فرار ہوئے انہیں واپس کیوں نہیں بلاتے؟ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں عدالتوں سے ڈر نہیں لگتا یہاں ٹرائل نہیں ہوتا ڈالا آجاتا ہے۔

ایک بار پھر پانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کےحوالے سےسوال پر جواب دیے بغیر چلے گئے۔

Loading