Daily Roshni News

ملی نغمہ۔۔۔ شاعر۔۔۔ناصر نظامی

ملی نغمہ

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

پاک فوج کو سلام ، پاک فوج کو سلام

ہماری پاک فوج کا ساری دنیا میں ہے، نام

ہماری فوج کے دلوں میں جذبہ ء ایمانی ہے

عزم ان کا ہے فولادی، اور حوصلہ چٹانی ہے

اک چھپٹ میں دشمنوں کا کام کرتی ہے ،تمام

پاک فوج تو، دفاع کی آ ہنی دیوار ہے

دشمنوں کے گھر میں گھس کے یہ کرتی ان پہ، وار ہے

پاک فوج تو ہے ایک ذولفقار بے نیام

ہم تو اپنی فوج کے جوانوں پہ کرتے، ناز ہیں

ہمارے ہوا بازوں کے حیران کن، انداز ہیں

دشمنوں کی صفوں میں یہ برپا کرتے ہیں، کہر ام

قوم کی یکجہتی سے ہی جنگیں،لڑی جاتی ہیں

قومی حمایت سے نظامی فوجیں فتح، پاتی ہیں

ہم نے فتح پائی ہے، رب نے کیا ہم پہ، انعام

ناصر نظامی

ایمسٹرڈیم ہالینڈ

Loading