منظوم ترجمہ
شاعر۔۔۔۔ناصر نظامی
اے اللہ اول ہے ، تیرا نام
تیری ہستی ہے ، قائم مدام
سورہ فاتحہ شریف کا ترجمہ
ساری تعریفیں ہیں تیری ہی، خد ا یا
تو نے ہے اس کائنات کو ،۔ بنا یا
تیری پاک ہستی رحیم و رحمان
تیرے ہاتھ روز جزا کی میزان
ہم تیری ہی کرتے ہیں سدا عبادت
تجھ سے مانگتے ہیں مدد و اعانت
ہم کو اپنے سیدھے راستے پر چلا
انعام یافتہ بندوں کی راہ۔ د کھا
ان سے بچا، جن پر ہوا تیرا غضب
تیری رحمت کے طلبگار ہیں یا رب
ناصر نظامی