Daily Roshni News

منعقد کیا جائے گا۔کشمیر پیس فورم نیدر لینڈکے زیر اہتمام قرآن کی نے حرمتی اور یوم استحصال کشمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کشمیر پیس فورم نیدر لینڈکے زیر اہتمام

قرآن کی نے حرمتی اور یوم استحصال کشمیر کے خلاف

احتجاجی مظاہرہ 06اگست بروز اتوارٹرانسفال پارک دی ہیگ میں منعقد کیا جائے گا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ) گزشتہ دنوں یورپی ممالک سویڈن اور ڈنمارک میں اللہ تعالٰی کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی جس کے باعث عالم اسلام سراپا احتجاج ہے، اس کے ساتھ بھارت میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے  انسانی حقوق کا بڑے پیمانے پر استحصال جاری ہے اس کے خلاف کشمیر پیس فورم نیدرلینڈ کے زیر اہتمام بروز اتوار 06 اگست 2023دن 14:00بجے تا16:00بجے  ٹرانسفال پارک جو پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے قریب ہے ایک پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔مذکورہ تنظیم کی انتظامیہ کی جانب سے ہالینڈ بھر میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری محب وطن ساتھیوں کو متذکرہ پُر امن احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے۔

Loading