Daily Roshni News

منگول سلطنت میں ملازمت

منگول سلطنت میں ملازمت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اگر آپ منگول سلطنت میں ہوتے اور آپ ایک سے زیادہ زبانیں جانتے تو آپ کو آسانی سے اچھی جاب مل سکتی تھی

منگول سلطنت میں ملازمت

Jobs Opportunities in Mongol Empire

منگول سلطنت میں ان لوگوں کو جاب جلد مل جاتی تھی جن کو ایک سے زیادہ زبانیں آتی تھیں خاص طور پر جو آدمی منگول زبان بول اور لکھ سکتا تھا اسے منگول بیوروکریسی میں بڑا عہدہ مل جاتا تھا یہ لوگ منگول سلطنت کے اپنی زیر قبضہ علاقوں کا انتظام اور دوسری ریاستوں سے معاہدے طے کرنے میں ایک Translator کے طور پر کام کرتے

اس طرح کے قابل لوگوں کو منگول حکمران جنگوں کے دوران بھی اپنے ساتھ رکھتے تھے تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت معاہدے کرتے وقت آسانی ہو اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا مذہبی و سیاسی امتیاز نہیں تھا مسلمان سمیت کئی دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ منگول حکومتی Structure میں جاب کرتے تھے

نوٹ : تصویر میں دائیں طرف منگول سرکاری لوگ کھڑے ہیں جبکہ بائیں طرف کسی دوسری قوم کے لوگ ہیں درمیان میں ٹرانسلیٹر ہیں جو نہ صرف بات چیت میں مدد کر رہے ہیں بلکہ معاہدہ بھی لکھ رہے ہیں ۔

@top fans

Loading