منگول شہزادی کوتلون چودہ بھائیوں کی اکلوتی بہن اور ایک شاندار جنگجو لڑکی تھی.
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اپنے دور کے فن جنگ کے ہر شعبے میں مہارت رکھتی تھی،گھڑ سواری ہو تیر اندازی ہو دو بدو جنگ ہو یا نیزہ بازی کوتلون کا کوئی ثانی نہیں تھا،
کوتلون کی ایک شرط تھی کہ وہ شادی اسی سے کرے گی
جو اسے کشتی میں ہرا دے گا لیکن اگر کشتی لڑنے والا ہار جائے تو اسے کوتلون کو ایک گھوڑا دینا ہوگا،کوتلون کے پاس دس ہزار گھوڑے جمع ہوگئے تھے لیکن اس کی شادی نہیں ہوئی.
ایک ایسا بہادر عاشق بھی تھا جس نے ایک ہزار گھوڑے کوتلون سے لڑ کر ہارے تھے. لیکن وہ کوتلون کو جیت نہ سکالیکن ایک دن کوتلون ہار گئی بغیر کشتی لڑے کوتلون کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی جس سے کوتلون لڑنا ہی نہیں چاہتی تھی، کیونکہ اسے اُس شخص سے محبت ہوگئی تھی،وہ اپنا دل ہار بیٹھی تھی.
احساسات کے میدان میں عورت وہ جنگجو ہے جس سے لڑ کر جیتنا بہت مشکل ہے،
عورت ہمیشہ دل سے ہارتی ہے،
خدارا ازدواجی زندگیوں میں مردانگی کے بھرم میں گھر کو میدان جنگ نہ بنائیں اس میدان میں ہر عورت شہزادی کوتلون ہے،
دل جیتنے کی کوشش کریں آپ کاگھر گل گلزار رہے گا،۔