Daily Roshni News

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ لندن کے ڈائریکٹر اور المنہاج انسٹیٹیوٹ لندن کے پرنسپل شیخ محمد ذیشان قادری کا ڈبلن آئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ لندن کے ڈائریکٹر اور المنہاج انسٹیٹیوٹ لندن کے پرنسپل شیخ محمد ذیشان قادری کا ڈبلن آئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال ۔

ڈبلن آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔وسیم بٹ  ) منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ لندن کے ڈائریکٹر اور المنہاج انسٹیٹیوٹ لندن کے پرنسپل شیخ محمد ذیشان قادری کا ڈبلن ایئرپورٹ پہنچنے پر  پرتپاک استقبال کیا گیا استقبال کرنے والوں میں منہاج القرآن آئرلینڈ  کے صدر ۔ نائب صدر ڈاکٹر عبدالقدیر ڈپٹی فنانس سیکرٹری محمد عرفان اور محسن خان شامل تھے شیخ محمد ذیشان قادری کا آئرپورٹ آمد پر ڈاکٹر عبدالقدیر  نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان  کا خیر مقدم کیا ۔

یاد رہے کہ شیخ محمد ذیشان قادری آئرلینڈ ڈبلن میں ہونے والی سالانہ میلاد کانفرنس میں شرکت کریں گے اور خصوصی خطاب بھی فرمائیں گے استقبالیہ وفد نے علامہ محمد ذیشان قادری کو میلاد کانفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چند ہدایات بھی جاری کی ۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ  کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ علامہ محمد ذیشان قادری کا یہ دورہ مسلم کمیونٹی کے لیے روحانی و اخلاقی اور بالخصوص یہاں کی پروان چڑھنے والی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے کیونکہ علامہ محمد ذیشان قادری اس سے قبل بھی یہاں تشریف لا کر والدین کے حقوق اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے نہایت علمی فکری اور روحانی خطابات کر کے یہاں کی مسلم کمیونٹی کے ایمان کی تازگی کا سامان کر چکے ہیں اس کے علاوہ علامہ محمد ذیشان قادری یہاں کی مقامی ممتاز اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

Loading