Daily Roshni News

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفٰی ﷺکا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفٰی ﷺکا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔۔

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ:محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا)منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفٰی صل اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی فرحت حسین شاہ اور صدارتی تمغہ امتیاز قاری سید صداقت علی نے شرکت کی۔سفیر پاکستان آفتاب کھوکھر پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔محفل کی نقابت کے فرائض علامہ حفیظ اللہ قادری اور عمران علی مغل نے سر انجام دینے۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔نعت خواں حضرات نے ہدایہ گل ہائے عقیدت بار گاہ رسول اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم پیش کیے۔علامہ فرحت حسین شاہ نے سیرت النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہماری زندگی کی کامیابی کا انحصار آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے پہلوؤں پر عمل پیرا ہو کر ہی ہے۔قاری سید صداقت علی نے قرآن مجید کی تلاوت اپنی پرسوز آواز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ رسول اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں ہدیہ عقیدت بھی پیش کیا۔سفیر پاکستان آفتاب کھوکھر نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری کامیابی کا راز رسول اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات اقدس کی پیروی میں ہے۔انھوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کو میلاد مصطفٰی کانفرنس منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔پروگرام کے آخر میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا  شیخ محبوب عالم وارثی نے انتظامیہ منھاج القرآن انٹرنیشنل ویانا کی طرف تمام شرکاء پروگرام کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء پروگرام کے لئے ضیافت میلاد کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

Loading