منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ، کمیونٹی اتحاد کا خوبصورت مظاہرہ
یونان :(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء )منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے سینئر رہنما *چوہدری مدثر خادم سوہل* کی جانب سے *پاکستان جرنلسٹ کلب (رجسٹرڈ) یونان* کے نومنتخب عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں ایتھنز کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک *پرتکلف عشائیہ* کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں یونان بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔
اس تقریب کے مہمانانِ خصوصی *منہاج نشید کونسل یورپ* کے ڈائریکٹر *شاہد سرور خان* اور ڈپٹی ڈائریکٹر *محمد ہارون قیوم* تھے جنہوں نے خصوصی شرکت کر کے نو منتخب صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
صدر منہاج القرآن یونان *ارسلان خرم چیمہ* نے جرنلسٹ کلب کے نومنتخب ذمہ داران کو دلی مبارکباد دی اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ہمیشہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور صحافی برادری کا احترام کرتی ہے۔
*صدر پاکستان جرنلسٹ کلب یونان بدر منیر سندھو* نے عشائیہ کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے منہاج القرآن کی کمیونٹی خدمات اور مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف تعلقات کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ باہمی ہم آہنگی اور تعاون کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔
اس موقع پر *چوہدری مدثر خادم سوہل* نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور جرنلسٹ کلب کی نئی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔