Daily Roshni News

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیرِ اہتمام برہامی میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیرِ اہتمام برہامی میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد۔

یونان :(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔انصر قبال بسراء   )منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر *برہامی* میں *عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺ* کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ خصوصی خطاب *ڈائریکٹر تحریک یونان علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی* نے فرمایا، جنہوں نے سیرتِ طیبہ ﷺ پر جامع اور بامقصد گفتگو کی۔

اس پرنور محفل میں حضور نبی کریم ﷺ سے عقیدت و محبت کے اظہار کے طور پر *میلاد کی خوشی میں کیک کاٹا گیا*، جبکہ اختتام پر کھڑے ہو کر *درود و سلام* پیش کیا گیا اور امت مسلمہ، پاکستان اور تحریک کے لیے *خصوصی دعا* کی گئی۔

صدر تحریک *ارسلان خرم چیمہ* نے تمام شرکاء، معزز مہمانوں، انتظامیہ اور عاشقانِ رسول ﷺ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیاب پروگرام پر مبارکباد دی۔

Loading