منہاج یوتھ لیگ الف سینا کے صدر محمد معظم گولڑوی کو یونان میں کاغذات ملنے کی خوشی پر تقریب
یونان (ڈیلی روشنی نیوز انترنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء ) منہاج یوتھ الف سینا کے صدر محمد معظم گولڑوی کو یونان میں ان کے کاغذات ملنے کی خوشی کی مناسبت سے گزشتہ روز ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی، ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان، اور ارسلان خرم چیمہ، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے علاوہ راجہ زبیر جرال، سینئر تحریکی ساتھی راجہ احتشام، صدر منہاج یوتھ لیگ یونان اور راجہ فیضان نے شرکت کی۔
اس اہم موقع پر عمر شریف، عثمان شریف اور ان کے برادران نے محمد معظم گولڑوی کا پرتپاک استقبال کیا اور شاندار عشائیے کا اہتمام کیا۔ تمام ساتھیوں نے مبارکباد دی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے محمد معظم گولڑوی کو کاغذات ملنے کی خوشی پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اللہ تعالٰی سے دعا کی گئی کہ یہ محبتیں اور رشتہ ہمیشہ برقرار رہیں، آمین ثم آمین۔