منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس فیشن کے دارالحکومت پیرس میں خوبصورت انڈونیشین فیشن شو کا انعقاد کیا گیا
فرانس ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔۔۔۔ منیر احمد ملک )نو فیشن ڈیزائنرز نے فیشن شو میں اپنے منفرد اور خوبصورت ملبوسات پیش کئے ، فیشن شو میں سفیر انڈونیشیا فرانس محمد عمر اور اہم شخصیات کی خصوصی شرکت
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایچ وائی ایونٹ نے انڈونیشین فیشن چیمبر کے تعاون سے فرنٹ رو Front Row فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ، اس فیشن شو میں انڈونیشیا کے ٹاپ ڈیزائنرز نے حصہ لیا اور جدید و قدیم فیشن کے امتزاج سے ایسے خوبصورت ملبوسات کے مجموعے پیش کئے کہ حاضرین دم بخود رہ گئے۔فیشن شو میں نو انڈونیشین ڈیزائنرز نے اپنے تازہ ترین مجموعوں کی نمائش کی ،
فیشن ڈیزائنرز علی کرشمہ ، ڈیڈن سسوانتو ، ہاپ ، پتری انجانی ، رومہ کبایا ، رومہ باٹک ، ایف ایف ایف ، نوویتا یونس ، اے ایم فیشن ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو حاضرین سے زبردست داد کی صورت منوایا۔
خوبصورت شاہانہ ہال میں حُسن و جمال اور رنگ و نور کی برسات میں ڈیزائنر ز نے اپنے منفرد رنگوں سے بھرپور ، جدید ترین ڈیزائنوں کے ملبوسات کے مجموعوں کی نمائش کی، خوبصورت چنچل اور شوخ ماڈلز نے ڈیزائنرز کے تخلیق کئے گئے روایتی و جدید ، منفرد اور خوبصورت ملبوسات کے جلوے دکھائے اور ریمپ پر کیٹ واک کی تو دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔
یہ فیشن شو بہت دیر تک یاد رکھا جائے گا۔ اس فیشن شو میں سفارتکاروں ، فیشن ، فلم ، ٹی وی کی شخصیات نے شرکت کی۔
انڈونیشین سفیر محمد عمیر نے گفتگو کرتے ہوئے انڈونیشین ڈیزائنرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا “پیرس دنیا کا فیشن کیپٹل ہے، اور آج انڈونیشی ڈیزائنرز کی موجودگی ثابت کرتی ہے کہ انڈونیشین ڈیزائنرز کا کام بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے،
رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس