Daily Roshni News

مومنہ اقبال کو پاکستانی کرکٹرز نے میسیجز پر کیا کہا؟ اداکارہ نے شو میں بتادیا

اداکارہ نوال سعید کے بعد پاکستان کی ایک اور اداکارہ مومنہ اقبال نے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

نجی ٹی وی شو کے دوران میزبان نے اداکارہ مومنہ اقبال سے سوال کیا کہ کیا کبھی آپ کو کسی کرکٹر کے میسیجز آئے ہیں؟ اس پر مومنہ اقبال  نے بتایا کہ جی مجھے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز آتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز آچکے ہیں کیوں کہ ہم میڈیا کے اردگرد رہنے والے لوگ ہیں لہٰذا ان میسیجز کے ذریعے ایک اچھی ہائی ہیلو ہوجاتی ہے،سلام دعا ہوجاتی ہے یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہوجاتی ہے۔

میزبان نے اداکارہ سے  سوال کیا کہ ان کرکٹرز کے میسیجز میں کیا لکھا ہوتا ہے؟ اس پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کرکٹرز کے میسیجز  hii,  how are you جیسے ہوتے ہیں۔

 تاہم اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے میزبان کے سوال کے باوجود  میسجز کرنے والے کرکٹرز کے نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ مجھے ان کرکٹرز کے نام یاد نہیں اور میں کیوں بتاؤں ان کرکٹرز کے نام، اگر میں نے بتا بھی دیے تو وہ مشہور ہوجائیں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ میسیجز کرنے والے کرکٹر پہلے ٹیم میں تھے، مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اور وہ بیٹسمین تھے۔

Loading