Daily Roshni News

مون سون ٹپ: کچن کے مصالحوں اور چینی میں نمی آنے سے کیسے روکیں؟

پاکستان میں برسات کا موسم شروع ہوچکا ہے اور  محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، ایسے میں کچھ احتیاطی تدابیر اپنا لینے کی ضرورت ہے۔

اکثر برسات کے موسم میں چونکہ ہوا میں نمی زیادہ ہوتی ہے، اسی لیے گھر میں موجود کھانے کی چیزوں میں نمی آجاتی ہے، کچھ خواتین اس موسم میں کچن میں رکھے مصالحہ جات کی بگڑتی حالت سے بہت پریشان ہوتی ہیں کیونکہ ان میں نمی آجاتی ہے، جس کے نتیجے میں ان کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے اور کچھ دنوں تک وہ ناقابلِ استعمال ہوجاتے ہیں۔

اور کچھ مصالحوں میں نمی کے باعث کیڑے بھی ہوجاتے ہیں، تو آئیں جانتے ہیں کہ چینی اور مصالحوں میں نمی آنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے۔

ڈرائی اسٹوریج کنٹینرز:

مصالحہ جات اور چینی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ان  کو مناسب اسٹوریج کنٹینرز میں منتقل کرنا بہت ضروری ہے، کوشش کریں کہ مون سون کے علاوہ بھی مصالحہ جات اور چینی، پتی کو محفوظ ڈھکنوں والے ائیر ٹائٹ شیشے یا پلاسٹک کے کنٹینرز میں رکھیں، شیشے کے کنٹینرز خاص طور پر مؤثر ہیں کیونکہ یہ  نمی کے خلاف بہترین رکاوٹ فراہم کرتے ہیں۔

نمی والی جگہوں سے دور رکھیں:

اپنے باورچی خانے کی ان جگہوں کی نشاندہی کریں جن میں زیادہ نمی آنے کا خطرہ ہوتا ہے، جیسے  کہکھڑکیا، سنک یا چولہے کے پاس۔

انہوں سورج کی براہِ راست روشنی سے دور رکھیں۔

ہر مصالحے کا الگ چمچ استعمال کریں:

کھانا پکاتے وقت کچھ خواتین کے دھیان میں نہیں رہتا وہ سالن میں جو چمچ نمک ڈالنے کے لیے استعمال کرتی ہیں وہی ہلدی، دھنیا یا کالی مرچوں کے جار میں ڈال دیتی ہیں، اس سے بھی مصالحے خراب ہوسکتے ہیں۔

سلیکا جیل پیک:

اکثر، ہم سلیکا جیل کے پیک کو پھینک دیتے ہیں کیونکہ ان کا زیادہ استعمال نہیں ہوتا ہے لیکن، جب چینی اور مصالحے کے برتنوں میں نمی جذب کرنے کی بات آتی ہے تو سلیکا جیل پیک کافی مفید ہوتے ہیں۔

یہ خشکی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں،  بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ سلیکا جیل پیک کو وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جاتا رہے تاکہ ان کی تاثیر کو یقینی بنایا جاسکے۔

روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور کنٹینرز میں کم مقدار مصالحے رکھیں:

اکثر خواتین مصالحے کنٹینرز میں ڈال کر بھول ہی جاتی ہیں، گو کہ ان کا استعمال روز ہورہا ہوتا ہے لیکن پھر بھی کافی مقدار میں جار میں ڈال لیے جاتے ہیں، کوشش کریں اتنے مصالحے یا چینی کنٹینر میں ڈالیں جو ایک ہفتہ چل جائے۔

اور روزانہ کی بنیاد پر اسے دیکھیں ، اگر وہ خراب ہونے لگیں یا نمی آنے لگیں تو اس حصے کو پھینک دیں۔

Loading