Daily Roshni News

میاں آفتاب نے متحرک اور نمایاں شخصیات کے اعزاز میں خصوصی دعوت۔

ہالینڈ، میاں آفتاب نے دی ہیگ کی متحرک اور نمایاں شخصیات

 کے اعزاز میں شہر زوترمیر کے تاج محل ریسٹورنٹ میں

!پر تکلف خصوصی دعوت کا شاندار اہتمام کیا ۔۔۔ 

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشل – – – رپورٹ ۔۔ محمد جاوید عظیمی ) گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک 21 جون 2014 کو  ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی  کی جانی پہچانی شخصیت میاں آفتاب نے دی ہیگ  کی متحرک اور نمایاں شخصیات اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹرمحمد جاوید عظیمی ، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود میاں عمران ،چوہدری محمد اقبال قاضیاں، چوہدری محمد الیاس اور چوہدری علی اعجازکے اعزاز میں زوترمیر شہر میں موجود تاج محل ریسٹورنٹ کے خوبصورت ماحول میں پُر تکلف خصوصی دعوت کا اہتمام کیا ۔

متذکرہ خصوصی دعوت کے دوران کھانے کی میز پر متفرق موضوعات پر گفتگو کا سلسلہ جاری رہا جبکہ لذت کام و دہن کے سلسلے میں دوستوں نے پاکستانی اور افغانی لذیذ عمده ، تازہ اور گرما گرم کھانوں سے خوب استعفادہ کیا۔ ریسٹورنٹ کے مالک احمد  جو میاں عاصم کے پرانے دوستوں ساتھیوں میں سے ہیں ، انھوں نے کھانا پیش کرنے میں انتہائی سلیقے اور قرینے سے خدمات سرانجام دئیں احمد کی ان خدمات میں پُرانی دوستی تعلقات اور محبت کی جھلک نمایاں نظر آئی لذیز ڈنر کے اختتام سے قبل بڑے خوبصورت انداز میں آئسکریم پیش کی گئی

اس آئسکریم نے تمام دوستوں کے جسم و جاں اور روح  کوفرحت بخشی  ۔آئسکریم کے ذائقے کے دوران احمد بھی ہم دوستوں کے ساتھ باضابطہ طور پر گفتگو میں شامل ہو گئے ، انہوں نے کراچی کی  یاد رفتگاں کا ذکر کیا تو مدیر اعلیٰ روشنی نیوز جن کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کا خاندان 1915سے کراچی میں آباد ہے

 انھوں نے احمد کی باتوں کو بڑی سے دلچسپی کے ساتھ سنا اور پھر جوابا شہر کراچی کے ناقابل فراموش یادوں کے اور سنہرے دور کا تذکرہ بھی کیا۔ تمام دوستوں نے میاں آفتاب کا مدعو کرنے پر دلی شکریہ اداکرتے ہوئے دعائیہ کلمات ادا کئے جبکہ میزبان نے بھی تمام دوستوں کا دعوت میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

Loading