ہالینڈ، فرینڈز آف روشنی فورم کے رکن میاں آفتاب کی
سالگرہ ، ساتھیوں نے مبارکباد ، پُھول اور تحائف پیش کئے
ہالینڈر ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی — عکاسی ۔۔۔جاوید بٹ پیارا)گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 17 جنوری 2026 روشنی نیوز کے فرینڈز آف روشنی فورم نیدرلینڈز کے اہم رکن میاں آفتاب کی سالگرہ دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں دھوم دھام سے منائی گئی، تمام ساتھیوں نے مل کر ان کی 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔چوہدری محمد اقبال قاضیاں ، راجہ فاروق حیدر، حاجی چوہدری نواز ، میاں عمران، عدیل محمود، جاوید بٹ پیارے، چوہدری اکرام الحق ، ڈاکٹر محمدکامران ، چوہدری بنارس علی اور چاند ملک نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے ، جبکہ جاوید عظیمی نے فورم کے ساتھیوں کی جانب سے مشترکہ تحفہ پیش کیا ۔میاں عاصم محمود نے میاں آفتاب کو خوبصورت ہار پہنا کر سالگرہ کی خوشی کو دوبالا کر دیا۔مظفر حسین، علی اعجاز اور چوہدری عمران چھپر نے بھی تحائف پیش کئے ۔ قبل ازیں تمام ساتھیوں نے پر تکلف ڈنر سے استعفادہ کیا اور سالگرہ کی خوشی میں کاٹے گئے کیک سے بھی لطف اندوزہوئے ۔
شرکائے تقریب نے میاں آفتاب کو سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ اس طرح یہ یادگار سالگرہ کی تقریب شرکائے تقریب کے ذہنوں پر اپنی یادوں کے انمٹ
نقوش مثبت کرکے اپنے اختتام کو پہنچیں ۔
![]()






























