بلجیم کی معروف سماجی شخصیت میاں ارشاد کا آپریشن !!
ہالینڈ کی نمایاں ممتاز شخصیات قافلے کی صورت میں
عیادت کے لئے بلجیم پہنچیں۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ – جاوید عظیمی ۔۔۔عکاسی ۔۔۔ میاں عمران) بلجیم کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت میاں ارشاد احمد جو ایک عرصہ تک ہالینڈ میں بھی رہائش پذیر رہے ۔گزشتہ دنوں ان کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن بلجیم کے شہر اینٹورین کے ہسپتال میں ہوا ۔ مذکورہ آپریشن کی اطلاع ملنے کے بعد بروز اتوار 8 ستمبر 2024 ہالینڈ کی نمایاں، ممتاز اور متحرک سماجی شخصیات راجہ زیب خان صدر کشمیر پیس کونسل نیدرلینڈ نائب صدر راجہ قمر زیب خان ،آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی، مینیجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود ، راجہ قیصر اعجاز ریٹائرڈ کیپٹن ، پروفیسر وقار اسلم، میاں عمران اور محمد اجمل ثانی ہالینڈ کے شہردی ہیگ سے قافلے کی صورت میں میاں ارشاد احمد کی عیادت کے لئے روانہ ہوئے۔ خوشگوار سفر کے بعد بلجیم کے شہر اینٹورین کے ہسپتال پہنچ کر میاں ارشاد احمد کی عیادت کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان کی صحت کاملہ اور طویل زندگی کے لئےدعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ میاں ارشاد احمد نے عیادت کے لئے آنے والے تمام دوستوں اور ساتھیوں کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سب کےحق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے یاد رہے بلجیم کے مقامی دوست اور ساتھی اپنی فیملی کے ہمراہ میاں ارشادکی تیماداری کے لئے ہسپتال میں موجود تھے۔