Daily Roshni News

میاں بیوی کا رشتہ بڑا ہی انمول ہوتا ہے۔

میاں بیوی کا رشتہ بڑا ہی انمول ہوتا ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ابھی کچھ دیر پہلے کلینک پہ ایک میڈیسن سپلائی کرنے والی بھائی آۓ جن کی غالباً دو ہفتے قبل بیوی کی وفات ہوگئی تھی.

۔

میڈیسن ریسیو کرنے کے بعد جب انہیں بِل دیا تو انہوں نے کچھ زیادہ پیسے رکھ لیے انہیں دوبارہ گنتی کا کہا تو چہرے پہ جھوٹی مسکراہٹ لاتے ہوۓ بولے یار آجکل بہت اپ سیٹ ہوں، کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا کررہا ہوں

پیچھے مارکیٹ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا کہ میڈیسن دے دی اور بل لیا ہی نہیں،

یہ چہرہ بھی نا اچھے برے حالات بتا دیتا ہے،

لاکھ جتنا مرضی کرب چھپانے کی آپ کوشش کریں یہ سارے راز عیاں کردیتا ہے۔

بہرحال میں انکی تکلیف کو سمجھتا تھا تو کہا خیر ہے، ہوجاتا ہے کبھی کبھار ایسا۔۔

تقریباً دو ہفتوں سے میں انکو جج کررہا تھا کافی بدلے بدلے سے انداز تھے اب انکے۔

وہ چہرہ جو ہمیشہ مسکراہٹ سے تر رہتا تھا اب اس پر پھیکی مصنوعی مسکراہٹ رہتی تھی۔

حالانکہ انکے بچے، بہو سب کا انکے ساتھ اچھا برتاؤ تھا پر جو جیون ساتھی ہوتا اسکی تو بات ہی الگ ہے۔

کہتے عمیر اگر میاں بیوی میں سے ایک کو مرنا ہو تو میری یہی دعا ہوگی کہ اللہ شوہر کو پہلے موت دے

زندگی ویران سی لگتی جیون ساتھی کے بغیر ، کسی کام میں جی نہیں لگتا۔

اولاد اپنے بچوں میں مصروف ہوجاتی تو ہمارا مقدر بس رات کو اکیلے کمرے میں لیٹ کر بیتے لمحات کو یاد کرکے آنسو بہانا ہی ہوتا۔

میاں بیوی کا رشتہ بھی عجیب ہوتا ہے جہاں ہلکا پھلکا مذاق انکی زندگی کو خوشگوار بناۓ رکھتا۔

اپنے جیون ساتھی کی قدر کیجیے یہ بہت انمول ہیں۔

Loading