پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا اوبر اوسترائش کے صدر میاں خلیل احمد کی جانب
سے پی سی ایف اے کی پوری ٹیم کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا اہتمام۔
آسٹریا(ڈلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔ محمد عامر صدیق)جس میں آسٹریا کے تمام اضلاع کی پی سی ایف پہ سینیئر قیادت کے صدور اور نمائندگان کو مدعو کیا گیا تھا۔ آنے والے معزز مہمانوں کا فقید المثال استقبال میاں خلیل احمد اور انکی فیملی نے اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ پروگرام کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت رانا ریاست علی نے حاصل کی۔ اس موقع پر
میاں خلیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تمام بھائیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے قیمتی وقت نکالا اور خدمت کا موقع دیا ، پوری قیادت کا بیک وقت ایک جگہ پہ اکٹھا ہونا۔ قیمتی لمحات میں سے ایک ہے ۔ بلاشبہ پی سے ایف اے ایک باصلاحیت، با اعتماد اور کیمیونٹی کی خدمت پر غیر متزلزل یقین رکھنے والا وہ واحد پلیٹ فورم ہے جو کہ آسٹریا میں موجود ہر پاکستانی کا اپنا اثاثہ ہے۔ بلا تفریق پورے آسٹریا سے نمائندگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ ایک غیر سیاسی، ثقافتی ، سماجی اور فلاحی ادارہ ہے۔ جس میں تمام عہداداران معاملہ فہمی، افہام و تفہیم کے ساتھ کیمیونٹی کی خدمت کو موثر بنانے کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
آخر میں تنظیم کے صدر ندیم خان، چیئرمین لالا محمد حسین تبسم، وائس چیئرمین خواجہ محمد نسیم اور جملہ عہدداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اوبر اوسترائش کے صدر میاں خلیل احمد ہمارے انتہائی شفیق دوست ، بھائ اور پاکستانی کمیونٹی میں ایک انفرادی مقام رکھتے ہیں۔ جن کا پر تکلف مہمان نوازی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور دعاگوء ہیں کہ اللّٰہ پاک یہ محبتوں کے رشتے ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور ہم اسی طرح مل جل کر اپنے وطنِ عزیز اور اپنی کیمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہیں۔