Daily Roshni News

میاں عاصم  محمود کی سالگرہ ، مدیر اعلیٰ جاوید  عظیمی نے پھول میاں آفتاب  نے  خصوصی تحفہ اور دیگر  دوستوں نے مبارکباد دی ۔

معروف سماجی کاروباری شخصیت اور روشنی نیوز کے ایم ڈی

میاں عاصم  محمود کی سالگرہ ، مدیر اعلیٰ جاوید  عظیمی نے پھول

جبکہ میاں آفتاب  نے  خصوصی تحفہ اور دیگر  دوستوں نے مبارکباد دی ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔عکاس۔۔۔یاسر سعید اعوان ) بروز ہفتہ یکم جون 2024کو ہالینڈ کی معروف سماجی ، متحرک کاروباری شخصیت اور معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود کی سالگرہ کا دن کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منایا گیا ۔ مرکز میں موجود دوستوں اور نمازیوں کی تواضع کیک سے کی گئی۔ روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے میاں عاصم محمود کی سالگرہ کے موقعہ پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے مبارکباد اور دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ میاں آفتاب  نے  اپنی جانب سے خصوصی  تحفہ پیش کرکے مبارکباد پیش کی بعدازاں میاں مظفر حسین اور خادم بٹ نے سیف الملوک کے عارفانہ اشعار پڑھ کر شرکاء کو محظوظ کیا۔ میاں عاصم محمود کے قریبی  دوستوں میاں عمران، چوہدری محمد اقبال قاضیاں ، چوہدری علی اعجاز ، مجتبےٰ خادم بٹ ، میاں مظفر حسین ، یاسر سعید اعوان  اور دیگر نے بھی مبارکباد پیش کی۔ کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد کے خطیب و امام علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی نے اجتماعی دعا میں تمام دوستوں کے لئے بالعموم اور میاں عاصم کے لئے بلخصوص خیرو برکت اور صحت و تندرستی زندگی کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات  پیش کیں۔

Loading