Daily Roshni News

میاں عاصم محمود کی والدہ رضائے الہی سے رحلت فرما گئیں۔

روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود کی

 والدہ رضائے الہی سے رحلت فرما گئیں، خبر ملتے ہی

 میاں عاصم پاکستان روانہ ہو گئے ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – – – جاوید عظیمی) ہالینڈ کی نمایاں سماجی شخصیت اور آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود کی والدہ رضائے الہی سے رحلت فرما گئیں ،والدہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی میاں عاصم فوری طور پرپاکستان روانہ ہو گئے، جہاں بروز اتوار 15 جون 2025 کو والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے ادارہ روشنی نیوز دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم اور اپنے رسول محتشمﷺ کے صدقے سے مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور قرب خاص اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔آمین ثمہ آمین۔

Loading