Daily Roshni News

میاں عاصم محمود کی والدہ مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی،مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات کے دعائیہ کلمات۔

میاں عاصم محمود کی والدہ مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی

مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات کی میاں مشاہد اسلم  اور  فضل محمود  سے

 قلبی تعزیت اور صبر جمیل کے دعائیہ کلمات۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں امعروف اور متحرک نمایاں سماجی رہنما میاں عاصم محمود کی والدہ قضائے الہی سے رحلت فرما گئیں ، انتقال کی خبر ملتے ہی میاں عاصم محمود پاکستان لئے روانہ ہو گئے اور والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ اور آخری رسومات میں شریک ہوئے۔ ہالینڈ میں مقیم ان کے چچازاد بھائی میاں مشاہد اسلم  اور صاحبزادےحسین اور صاحبزادے فضل محمود نےدو روزہ فاتحہ خوانی کا اہتمام پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ میں کیا ۔

مذکورہ فاتحہ خوانی میں مختلف مکاتب فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظمی، چوہدری اکرام الحق ، فضل محمود، معروف صحافی راجہ فاروق حیدر پاکستان اوور سیز فورم ہالینڈ کے صدر را سب جاوید، جنرل سیکرٹری سرفراز احمد گوندل، چوہدری وحید اکرم،پرویز ایو ب ، جاوید بٹ پیارا ، چوہدری اقبال، ایوب  بٹ ، سعید ڈار ، نفیس خان ، بشارت برطانیہ ،شبیر حسین، خادم حسین بٹ ، قدیر خان ، فیصل منظور،  افضل حسین،  یاسین بٹ اور دیگر نے فاتحہ خوانی کر کے میاں عاصم محمودکی والدہ مرحومہ کی مغفرت ، بخش اور بارگاہ الہی میں اعلیٰ مقام کے لئے دعائیہ کلمات جبکہ مشاہد حسین اور فضل حسین سے قلبی تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کے لئے دعائیں کیں۔

 

Loading