Daily Roshni News

میاں عاصم کی عمرہ روانگی سے قبل،چوہدری اکرام کاان کے اعزاز میں عشائیہ

ہالینڈ، میاں عاصم کی عمرہ روانگی سے قبل، چوہدری اکرام

 کاان کے اعزاز میں عشائیہ ، قریبی دوستوں اور

ساتھیوں کی بھر پور شرکت سے رونق دوبالا ہوگئی ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔رپورٹ ۔۔۔ جاوید عظیمی۔۔۔عکاسی ۔۔۔ جاوید بٹ پیارا)ہر مسلمان کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ  اپنی ظاہری دنیاوی زندگی میں کم از کم ایکبار حجاز مقدس میں موجود مقام مقدسہ مکتہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں بہ نفس نفیس حاضری کا شرف حاصل کرلے۔ اس خواہش اور تمنا کو اپنے  قلب سلیم میں جاگزیں کر کے اس سلسلے میں عملی جدو جہد کا آغاز کر دیتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس میں وہ کا میاب و کامران بھی ہو جاتا ہے۔ ہر ہفتے باقاعدگی سے کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ایک دوسرے کی خیر و عافیت سے آگاہی اور تبادلہ خیال کرنے والے دوستوں کے لئے  خصوصی نشست منعقد کی جاتی ہے۔ مذکورہ نشست میں باقاعدگی سے حاضر ہونے والے دوست عمرہ اور حج کی سعادت حاصل نے کے جذبے سے سرشار ہیں۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل انہی دوستوں میں سے چوہدری محمد الیاس نے اپنی فیملی کے 22 افراد کے ہمراہ اور علی اعجاز نے  انفرادی طور پر عمرہ کی ادائیگی کا شرف حاصل کر چکے ہیں جبکہ اس بار تمام دوستوں کو ہفتہ وار نشست میں اکٹھاکرنے والے معروف متحرک تاجر اور اخبار روشنی نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محموداپنی فیملی کے ہمراہ 23 دسمبر 2024 کو عمرہ کی ادائیگی کا اعزاز حاصل کرنےکے لئے ایمسٹر ڈیم ائیر پورٹ سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے ۔ ان کی روانگی سے قبل بروز ہفتہ 14 دسمبر کو سماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق نے میاں عاصم محمود کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا اہتمام کیا جس میں قریبی دوستوں اور ساتھیوں کی شرکت نے رونق کو دوبالا کر دیا ۔ لذیز عمدہ کھانوں بالخصوص پایہ کی تیاری میں چوہدری محمد اقبال قاضیاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ  نفیس خان محمد سعید فیصل آبادی ، ذاکر حسین اور دیگر معاونین میں شامل ہیں۔ جاوید عظیمی نے اپنے مخصوص انداز میں میاں عاصم محمود کو عمرہ کی سعادت کے لئےروانہ ہونے کے لئے تیاری کو سراہتے ہو ئےانھیں ڈھیروں کا تحفہ پیش کیا.میاں عاصم نے اپنے خصوصی خطاب میں تمام دوستوں بالخصوص میزبان اول چوہدری اکرام الحق کا شاندار دعوت کے اہتمام پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ حجاز مقدس پہنچ کر سب دوستوں کے  لئےدعائیں کروں گا۔راجہ زیب خان ، میاں عمران چوہدری نواز ،راجہ ناصر زیب، علی اعجاز، جاوید بٹ پیارا، میاں آفتاب اوریگر دوستوں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نشست کے اختتام پر سید فدا حسین شاہ بخاری نے اجتماعی دعا کروائی جبکہ میزبان اول چوہدری اکرام الحق نے آخر میں سب دوستوں کا شریک ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Loading