Daily Roshni News

میرا مزاج شاعرانہ  اور دل محبت سے بھرپور۔۔

میرا مزاج شاعرانہ  اور دل محبت سے بھرپور

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل )1__جن لوگوں نے میرا مذاق اڑایا، مجھے تکلیفیں دی، میرا دل دکھایا اور میری تذلیل کی، میں ان سب کو معاف کرتا ھوں میرا مزاج شاعرانہ  اور دل محبت سے بھرپور ھے مجھے اس دنیا میں کروڑوں اور اربوں لوگوں پر پیار اور خلوص نچھاور کرنے کیلئے بھیجا گیا ھے

(فیودر دستوئیفسکی)

2__ایک فارسی کہاوت ھے کہ

درد ہا فراموش میشوند

ولی کسانیکہ باعث شُدند ہر گز ، ہر گز نمی تواند

“رنج بھول جاتے ہیں لیکن جو لوگ اس کی وجہ بنتے ہیں وہ کبھی نہیں بھولتے”

3__”جو لوگوں کی بھیڑ کے ساتھ چلنے کا عادی ھوتا ھے وہ زندگی میں اس ھجوم سے کبھی آگے نہیں جا پائے گا – لیکن جو زندگی میں تنہا اکیلا ھوکر اپنی راہ پر چلتا ھے وہ اکثر اپنے آپ کو ان عظیم مقامات پر پائے گا جہاں اس سے پہلے کوئی اور نہیں پہنچا ھوگا – “

(البرٹ آئن اسٹائن )

4__گیلیلیو نے کہا : “ریاضی وہ زبان ھے جس سے خدا نے کائنات کو تحریر و تخلیق کیا ھے ۔ “

جس نے الگورتھمز(  میتھس جاوا ،پائتھن ،سی پلس پلس ) پر عبور حاصل کر لیا وہ یا تو خدا بننے کی کوشش کریگا یا شیطان بنے گا۔

5__میں تمہیں سِکھا نہیں سکتا

محبت کیسے کی جاتی ھے۔۔۔۔

مچھلیاں معلم کی محتاج نہیں

جو انہیں تیرنا سِکھائے۔۔۔۔۔

اور چِڑیوں کو استاد نہیں چاہیے

جو پرواز کے اسباق پڑھائے۔۔۔۔۔

تمہیں خود تیرنا ھے

تمہیں خود اُڑنا  ھے

 محبت درسی کتابوں میں نہیں پڑھی جاتی

تاریخ کے سارے عظیم عُشّاق اَن پڑھ تھے۔

(نزار قبانی.)

6__کوشش کریں کہ وہ آسمانی نعمت جسے ضمیر کہتے ہیں کھو نہ دیں۔

(▪︎ تھامس کارلائل)

7__”کوئی تو ھونا چاھیے

 کم از کم ایک وہ جس کے پاس آپ جا سکتے ھوں

جب آپ نہیں جانتے کہ کہاں جانا ھے…”

( ~فرانز کافکا)

8__”ھر جھوٹ ایک زہر ھے، کوئی بھی جھوٹ بے ضرر نہیں ھوتا، صرف سچائی ھی محفوظ ھے، صرف سچ ھی مجھے تسلی دیتا ھے، یہ ایک اٹوٹ ہیرا ھے۔”

(لیو ٹالسٹائی)

9__” یہاں ؛ آپ کے لیے زندگی گزارنے کے صرف دو راستے ہیں :

پہلا یہ کہ آپ ایسی زندگی گزاریں جس میں معجزے کا کوئی وجود ھی نہ ھو اور دوسرا یہ کہ آپ اپنی زندگی کی ھر چیز کو معجزہ بنا لیں

(آئن_سٹائن)

10__”اماں مجھے اکثر سمجھایا کہا کرتی تھیں کہ میں جہالت کو کبھی نظر انداز نہ کیا کروں! لیکن یہ بھی لازمی سمجھنے کی کوشش کیا کروں کہ ناخواندگی ھوتی کیا ھے؟؟؟کیونکہ بقول اماں کے کئی ایسے لوگ ھوتے کہ جن کو علم حاصل کرنے کے مواقع نہیں مل پاتے، لیکن جو درسگاہوں کے استادوں سے کہیں زیادہ علم سے بھرپور اور ذہین ھوتے ہیں۔”

( مایا_اینگلو)

11__جہالت کو جِتنی رعایت ھمارے سماج میں دی گئی ہیں، اِس کی مِثال شاید ھی کہیں مِل سکے…

(جون ایلیاء)

“فرنود” سے اقتباس

12__خیالات، کی جنگ، میں کتابیں ،ہتھیاروں، کا کام، دیتی ہیں۔۔،

(البیرونی)

13__سب سے زیادہ نادان وہ ھے جو چھوٹی چیز کی خاطر بڑی چیز کھو دے۔

(مولانا وحیدالدین)

14__«ایک افریقی کہاوت ھے:

جب حماقت کے سامعین ھوتے ہیں تو وہ اسے عقلمندی ماننے لگتے ہیں»

15__موسیقی ایک اخلاقی قانون ھے، یہ کائنات کو روح، دماغ کو پنکھ بخشتا ھے، اور آپ کے ہاتھوں میں تخیل، جادو، زندگی اور ہر چیز کو لذت دیتا ھے

(افلاطون)

جی کون کون کس کس قول سے متفق ھے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیجیے

Loading